جنگاؤں : جنگاؤں وکلاء کی جانب سے آج عدالت کا کام اس لئے بند کیا گیا کہ تلنگانہ میں دن بدن وکلاء کا قتل کیا جارہا ہے ۔ نلگنڈہ ضلع کورٹ میں پراکٹس کرنے والے ایڈوکیٹ وجئے ریڈی کا قتل کیا گیا ہے اُس کے خلاف آج وکلاء نے کام بند کرتے ہوئے بائیکاٹ کیا اور عدالت کے روبرو دھرنا دیکر نعرہ لگایا ۔ تلنگانہ حکومت وکلاء کی حفاظت کرے اور Advocate Protection Act بنایا جائے ۔ بار اسوسی ایشن نائب صدر نریش ایڈوکیٹ ، سدی راملو ایڈوکیٹ ، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ ، بکشیتی ایڈوکیٹ ، چندر اُرشی ایڈوکیٹ ، پی سرینواس ایڈوکیٹ کے علاوہ دوسرے ایڈوکیٹس موجود تھے۔