جنگاوں۔ آر ٹی سی کی ایک سوپر لکژری ( اے سی ) بس جو ورنگل ڈپو سے تعلق رکھتی ہے اسٹیشن گھن پور ٹاون میں شعلہ پوش ہوگئی ۔ چوکس ڈرائیور نے تاہم اس بات کو یقینی بنایا کہ بس میں سوار تمام 29 مسافرین محفوظ اتر جائیں۔ اس طرح ایک بڑے حادثہ کو ٹالا گیا ۔جیسے ہی تمام مسافرین بس سے اترے بس شعلہ پوش ہوگئی ۔ کہا گیا ہے کہ قریب میں پارک کی ہوئی ایک موٹر سیکل بھی آگ کی زد میں آکر خاکستر ہوگئی ۔