جنگلاتی اراضیات کے تحفظ کیلئے چیف منسٹر کا اعلیٰ سطحی اجلاس

   

مسئلہ کی یکسوئی کیلئے جاریہ ماہ حکمت عملی تیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت
حیدرآباد ۔ 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے قبائلی طبقات کی جانب سے کاشت کی جانے والی جنگلاتی اراضی (پوڈو) پر اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا۔ جاریہ ماہ کے تیسرے ہفتہ تک خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی۔ اس امور کا حل برآمد ہونے کے بعد ایک انچ جنگلاتی اراضی پر ناجائز قبضے نہ ہونے کا دعویٰ کیا۔ جنگلاتی اراضیات کے تحفظ کیلئے حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کرے گی۔ اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے کل جماعتی اجلاس بھی طلب کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر انہیں جنگلاتی اراضیات کا بھی معائنہ بھی کرایا جائے گا۔ پرگتی بھون میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیف منسٹر نے مختلف امور کا جائزہ لیا۔ جنگلاتی اراضیات کے تحفظ اور نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے رہنمایانہ خطوط تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ جنگلات کے درمیان کاشتکاری کرنے والوں کو دوسری جگہ منتقل کرتے ہوئے انہیں پٹہ اراضیات دینے کاشتکاری کیلئے پانی کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ برقی بھی سربراہ کرنے کے ساتھ ریتو بندھو۔ ریتو بیمہ اسکیمات سے فائدہ پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ انسانی بقاء کیلئے جنگلات کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ اگر اس کو نظرانداز کیا گیا تو آنے والی نسلوں کیلئے ایک بھی درخت محفوظ نہیں رہ پائے گا۔ ریاست میں جنگلات کی توسیع کیلئے ہریتاہرم پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ن