جنگلاتی اراضی کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کا منصوبہ

   

Ferty9 Clinic

میدک میں منتخبہ نمائندوں اور اعلی عہدیداروں کا اجلاس جنگلات کے تحفظ کیلئے حلف

میدک ۔ ضلع کلکٹر میدک ایس ہریش نے کہا کہ ریاستی حکومت جنگلاتی کی علاقوں میں واقع خشک زمین کے تحفظ اور جنگلاتی وسائل کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ دفتر کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم ہال میں اس خصوص میں کل جماعتی اجلاس ارکان اسمبلی ضلع اور دیگر عوامی منتخب نمائندوں کے علاوہ متعلقہ اعلی عہدیداروں کے ساتھ منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت کلکٹر ہریش نے کی ۔ کلکٹر نے کہا کہ ضلع میدک کا جغرفیائی رقبہ 680570 ایکڑ پر مشتمل ہے ۔ جس میں 142387 ایکڑ اراضی پر صرف 21 فیصد جنگلات موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 13 ڈسمبر 2005 تک 3265 افراد ضلع کے 17 زونس کے 82 گرام پنچایتوں میں جملہ 85 بستیوں میں 6866 پر کھیتی کرتے ہوئے پائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ROFR نظام کے تحت 8 ڈسمبر تک دعوے اعتراضات بھی قبول کئے جائیں گے ۔ اس طرح دیہاتوں ، منڈلوں اور ڈیویژن کے علاوہ ضلع سطح پر کمیٹیوں کے ساتھ جنگلات کے تحفظ کیلئے کمیٹیاں قائم کی جائیں گی ۔ یہ کمیٹی گرام سبھاؤں میں نئے قانون کے تحت موصول ہونے والے درخواستوں کا جائزہ لے گی اور مستحقین میں ٹائٹل ڈیڈس عطا کرے گی ۔ اس اجلاس سے ایم ایل اے میدک ایم پدما دیویندر ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جنگلات کی اراضیات قبضوں میں چلی گئی ہیں ۔ اب ریاستی وزیر اعلی مزید کسی قبضوں کے تدارک کیلئے جدید پالیسی کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ نرساپور کے ایم ایل اے مدن ریڈی نے کہا کہ زمینات مسائل کی جانچ کرنا اور مستحقین کے ساتھ انصاف کرنا وزیر اعلی کا منصوبہ ہے۔ دوباک کے ایم ایل اے رگھویندر راؤ نے کہا کہ چیگنٹہ زون میں دیہاتوں کا سروے کرنے کیلئے اسپیشل آفیسر مقرر کیا جائے اور مستحق گریجنوں کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر میدک جی رمیش ، فارسٹ چیف کنزرویٹر شراون ، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر روی پرساد ، گیانیشور صدر نشین ڈسٹرکٹ ایم چندرا گوڑ ، آر ڈی او میدک سائی رام ، ڈسٹرکٹ گریجن ڈیولپمنٹ آفیسر نارائن ریڈی ، دیگر محکمہ جات کے اعلی عہدیدار محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ آخر میں تحفظات جنگلات اور جنگلاتی کھلی اراضیات کیلئے ضلع کلکٹر نے سبھی شرکا کو حلف دلایا ۔