جنگلاتی آگ میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے آسٹریلوی فوجی مشن

   

سڈنی ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی بحری فوج نے جنوب مشرقی قصبے مالاکْوٹا میں لگی جنگلاتی آگ میں پھنسے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مشن شروع کر دیا ہے۔ جمعے کو ایک بحری جہاز پر تقریباً ایک ہزار افراد کو سوار کرایا گیا۔ ان افراد کے ساتھ اْن کا بچا کھچا سامان اور پالتو جانور بھی بحری جہاز پر سوار ہوئے۔ مالاکوٹا میں ہنوز سینکڑوں افراد ساحل پر موجود ہیں اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے منتظر ہیں۔ آسٹریلوی جنگلاتی آگ لاکھوں ایکڑ رقبے کو جلا کر راکھ کر چکی ہے۔ کم از کم 20 افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 18 افراد درجن افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ آگ کی شدت میں ابھی بھی کمی نہیں ہوئی ہے اور نیو ساؤتھ ویلز میں آج سے سات روز کے لے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔