ٹرنٹن: امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی۔ خبررساں اداروں کے مطابق آگ نے 170 ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ بجھانے کی کوشش میں کئی فائرفائٹر زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ کا دائرہ تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور اب تک 29عمارتیں آگ کی لپیٹ میں ا?چکی ہیں۔ خطرے کے پیش نظر چاپر 6ہیلی کاپٹر کو امدادی کارروائی کے لیے طلب کرلیاگیاہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جب کہ متاثرہ جنگلات کے قریبی علاقوں سے شہریوں کو انخلا کی ہدایت کردی گئی ہے۔
