جنگلات کی حفاظت ہر با عزت شہری کا فرض فاروق عبداللہ کی عالمی یوم شجرکاری میں شرکت

   

سری نگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عالم یوم شجر کاری کے موقع پر تینوں خطوں کے عوام سے تلقین کی کہ وہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے اسکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹی ، مساجد کے صحنوں اور عام شاہراوں کے اردگرد پودے نصب کرنے پر زور دیا۔انہوں دیہات میں رہنے والوں لوگوں سے تلقین کی ،کہ وہ شجرکاری کی جاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر زیادہ سے زیادہ پودے اپنے گرد نواح لگائے ۔انہوں نے کہا ،کہ اسلام میں درخت لگانے کی اہمیت پر بہت کافی زور دیا گیا ہے اور ہمارے پیر کامل حضرت شیخ العالم شیخ نورالدین نورانیؒ (علمدار کشمیر)نے اپنے کلام میں فرمایاان پوش تیلہ یلہ ون پوش پر عمل کرکے جنگلات کی حفاظت اور سبز سونے کی دولت کو بڑھاوا دے نے کی طرف توجہ دینا ہر ذی شہری کا فرض ہے ۔