جنگلات کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری : سی ایس جوشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے آج ریاستوں پر زور دیا کہ وہ جنگلات کے تحفظ اور اس کے جانوروں کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں ۔ جنگلات میں شکار کرنے کے واقعات پر روک لگانا ضروری ہے ۔ جنگلات کو لاحق خطرات سے مستقبل میں انسانی زندگی کو شدید نقصان ہوں گے ۔ جنگلات کے تحفظ کے لیے منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپ سے جنگلات کے تحفظ اور جانوروں کی حفاظت کے لیے پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گی ۔ اس ورکشاپ میں اے پی ، ٹاملناڈو ، کیرالا اور مہاراشٹرا کے علاوہ دیگر ریاستوں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ مستقبل کی نسلوں کو ایک بہتر ماحولیات دینے کے لیے ضروری ہے کہ ہم جنگلات کی حفاظت کریں اس کے لیے عصری ٹکنالوجی سے استفادہ کر کے باہمی روابط کو یقینی بنایا جائے ۔۔