جنگلی جانوروں کے تحفظ کیلئے شعور بیداری مہم

   

شیروں کی تعداد کم ہورہی ہے، سرپور ٹاؤن میں فاریسٹ آفیسر پی چندر کا خطاب
سرپور ٹاون۔/8 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون فاریسٹ رینج آفیسر پورنا چندر کی زیر نگرانی منڈل کے گاؤں جکاپور اور ہڈکلی اور ریاست مہاراشٹرا کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سرپور ٹاؤن فاریسٹ عہدیداروں نے عوام میں شیر کی حفاظت اور شیر کی اہمیت کے بارے میں شعور بیداری مہم چلائی۔ اس موقع پر ریاست مہاراشٹرا کے سرحدی علاقوں کے عوام اور فاریسٹ ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر سرپور ٹاون فاریسٹ رینج آفیسر پورنا چندر نے کہا کہ جنگل کے جانوروں کی حفاظت کرنا محکمہ فاریسٹ ملازمین کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے۔خاص طور پر جنگل کے راجہ شیر کی حفاظت کرنا ساری عوام کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اس موقع پر فاریسٹ رینج آفیسر پورنا چندر نے کہا کہ جنگل میں درختوں کی حفاظت ، جانوروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ خصوصاً شیر کی حفاظت کرنے کا عوام کومشورہ دیا کیونکہ ملک میں شیروں کی تعداد میں کمی ہورہی ہے اس لئے جنگل میں موجود شیروں کا شکار کنے والے اور جانوروں کا شکار کرنے والے لوگوں کے بارے میں فاریسٹ ملازمین کو اطلاع دینے کی اپیل کی گئی اور اطلاع دینے والوں کے نام کو مخفی رکھا جائے گا۔ اس موقع پر عارضی شیر کے پتلے کے ذریعہ عوام اور اسکولوں کے طلبہ میں شیر کے بارے میں تفصیلی طور پر شعور بیداری مہم چلاتے ہوئے عوام کو شیر کے بارے میں واقف کروایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی فاریسٹ آفیسر پرکاش، موہن راؤ اور فاریسٹ ملازمین بھی موجود تھے۔