جنگلی جانوروں کے شکاری کی گرفتاری

   

لنگم پیٹ میں 100 نمبر پر فون کال آنے پر پولیس کی کارروائی

یلاریڈی /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے موتھا علاقہ میں جانوروں کا شکار کرکے اس کا گوشت فروحت کرنے والا ایک شکاری پولیس کی حراست میں آگیا ۔ پولیس لنگم پیٹ سے انسپکٹر شنکر کی تفصیلات کے مطابق منڈل کے موتھا علاقہ سے 100 نمبر پر فون کال آیا کہ بٹی ہگاڑا تانڈا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جنگل کے جانوروں کا شکار کر رہا ہے ۔ فوری لنگم پیٹ بلوکوٹ عملہ ہنس لال ، محمد شبیر نے موتھا کے تانڈا پہونچکر دیکھا کہ تانڈا کے روی جس کے پاس جنگل کی زخمی بکری اور ایک پہاڑی بکری کا گوشت پکا ہوا اور ایک ترازو ، تین چاقو ، چار جنگ لائٹ وغیرہ ضبط کرکے یلاریڈی سرکل انسپکٹر سرینواس اور لنگم پیٹ کے انسپکٹر شنکر کو اطلاع دینے پر وہاں پہونچتے ان افراد سے پوچھ تاچھ کرنے سے پتہ چلا کہ اس کا کھیت جنگل کے علاقہ میں موجود ہے اور اس کے کھیت کے پاس آنے والے جنگل کے جانوروں کا یہ پیچھا کرکے ان کا شکار کرتا اور خود پکاکر کھا لیتا ۔ جنگل میں اس نے آہنی جال بھی ڈال رکھا تھا جس میں جاکر دیکھنے سے پتہ چلاکہ اس کے اندر تین جنگلی بکریاں پھنس چکی ہیں ۔ ان تینوں کو نکالنے پر ایک بڑی بکری بھاگ گئی اور دونوں کو روی نے گھر لاکر ایک کا گوشت پکایا اور دوسری بکری کو دوسرے دن کاٹ کر اس کا گوشت فروخت کرنے کا ارادہ کیاتھا ۔ لیکن یہ عہدیداروں کے ہاتھ لگنے سے کامیاب نہ ہوسکا ۔ پولیس نے اس کے پاس سے تمام اوزار اور زخمی بکری ضبط کرکے محکمہ صحرا عہدیداروں کو اطلاع دی اور اس کوان کے حوالے کردیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرینواسلو بھی موجود تھے ۔