جنگل میں 40 سال رہنے والا شخص دنیا دیکھ کر حیران

   

ویتنام سے تعلق رکھنے والے ’رئیل لائف ٹارزن‘ کی 40 سال جنگل میں گزارنے کے بعد دنیا کو پہلی بار دیکھنے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ ویتنام سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ ہووین لنگ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہیکہ 40 سال جنگل میں گزارنے کے بعد ہووین لنگ دنیا کو حیرانی اور بے پنا تجسس سے دیکھ رہا ہے۔ ویڈیو میں ہووین لنگ کے چہرے پر حیرانی کے تاثرات دیکھے جاسکتے ہیں۔ ہووین لنگ جہاز میں سفر کرتے، تاحدِنگاہ سمندر اور آسمان کو چھوتی جگمگاتی عمارتوں کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا ہے۔ واضح رہیکہ ہووین لنگ کی یہ ویڈیو ان کی موت کے بعد جاری کی گئی ہے۔ ہووین لنگ کینسر میں مبتلا تھا۔