جنگل کے قانون اور یو پی میں بی جے پی کے (بدترین) نظم و نسق میں کوئی فرق نہیں : کانگریس

   

نئی دہلی ۔13جون ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے بی جے پی کی اترپردیش کی حکومت پر جوابی چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی بار کونسل کے صدر کا قتل اور جنگل کے قانون اور بی جے پی کی ریاستی حکومت کے نظم و نسق کی ابتر حالت سے مختلف نہیں ہے ۔ درویش سنگھ جو ریاستی بار کونسل کی پہلی خاتون صدر تھیں اور اس عہدے پر ان کا انتخاب صرف تین دن قبل عمل میں آیا تھا ،انہیں چہارشنبہ کو آگرہ میں عدالت کے احاطہ میں قتل کردیا گیا اور جس وکیل نے انہیں قتل کیا اس نے خود کو بھی ہلاک کرنے کی کوشش کی ۔ کانگریس کے سرکردہ ترجمان سرجے والا نے اپنے ٹوئیٹ میں یہ لکھا ۔ آگرہ شہر کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پراوین ورما نے کہا کہ وکیل منیش شرما نے درویش سنگھ پر تین گولیاں چلائیں ۔ منیش شرما درویش سنگھ کو ایک عرصے سے جانتے تھے ۔