جنگوں سے زیادہ مچھروں کے کاٹنے سے دنیا میں اموات

   

Ferty9 Clinic

ضلع تڑکاپلی میں دیہی منصوبہ بندی پروگرام سے وزیر فینانس ہریش راؤ کا خطاب
سدی پیٹ /13 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جس گھر میں صاف صفائی نہیں اس دیہات کی ترقی کیلئے کتنا بھی کام کیا جائے کارآمد نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ اربن تڑکاپلی موضع میں دیہی منصوبہ بندی کے تحت ہرگاؤں میں کئے جارہے کاموں کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے گاؤں کی ترقی کیلئے نوجوان طبقہ کو آگے آنے اور عوام میں صاف صفائی رکھنے کیلئے شعور بیداری لانے کیلئے آگے آنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہو رہی جنگوں میں اب تک 15 کروڑ افراد موت کے شکار ہوئے ہیں جبکہ مچھروں کے کاٹنے سے اب تک دنیا بھر میں 20کروڑ افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے ان کی جانب سے گود لئے گئے گاؤں ابراہیم پور میں صاف صفائی کی ستائش کی ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ مچھروں سے ڈینگو ملیریا جیسی وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ انہوں نے دیہات کی عوام سے کہا کہ ناکارہ کنویں اور منہدم دیواروں کو بندکردیں۔ دیہات کی عوام پر یہ بھی کہا کہ دیہات کا ہر شخص ہفتہ میں ایک مرتبہ دیہات کی صاف صفائی کے کاموں میں حصہ لے ۔ انہوں نے تڑکاپلی دیہات کے عوام کو تیقن دییتے ہوئے کہا کہ 25 ستمبر کو وہ دوبارہ دیہات کا دورہ کریں گے اور دیہات کی صاف صفائی پر وہ ہر وقت دیہات کی ترقی کیلئے 50 لاکھ منظور کرنے کا وعدہ کیا ۔ ہریش راؤ کے ہمراہ ضلع پریشد چیرمین ویلٹی روجا رادھا کرشنا ، شرما ، ایم پی کوتہ پربھاکر ریڈی ، سوڈا چیرمین رویندر ریڈی اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ ہریش راؤ نے دیہات کی عوام کو صحت کیلئے صاف صفائی پر زور دیا اور کہا کہ گھر کے چولہے سے پہلے صفائی کا آغاز اور پھر سارے دیہات میں صاف صفائی ہونا چاہئے ۔