جنگی تباہی‘غزہ میں خوفناک ماحول: یونیسف

   

غزہ سٹی: عالمی ادارہ اطفال نے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے لیے عالمی ادارہ اطفال یونیسف کی سربراہ جولیٹ ٹوما نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم غزہ کی پٹی میں متاثرین تک امداد نہیں پہنچا سکی ہے۔ادھر اقوام متحدہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی صورت حال انتہائی خوف ناک شکل اختیار چکی ہے اور یونیسف غرب اردن کی کرم ابو سالم کے راستے غزہ کی پٹی کو امداد فراہم نہیں کر سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری اور دیر پا امن کا قیام فوری اور ناگزیر ضرورت ہے۔درایں اثنا ریسکیو چلڈرن کے ترجمان نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ غزہ کی موجودہ انسانی صورت حال ماضی کی نسبت زیادہ پیچیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دبائو ڈال رہے ہیں۔