کولکاتہ: مرکز نے پہلگا م واقعہ کے بعد جنگی صورتحال سے نمٹنے چہارشنبہ /7 مئی کو ملک گیر مشق کا اعلان کیا ہے ۔ بی جے پی نے شہریوں، پارٹی لیڈروں اور کارکنوں اور طلباء سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور رضاکارانہ کردار ادا کریں۔یہ مشق چہارشنبہ کو ملک بھر میں جملہ 259 مقامات پر کی جائے گی۔ یہ مشق دیہی علاقوں میں بھی جاری رہے گی۔ بنگال کے کل 23 اضلاع میں 31 مقامات پر مشق منعقد کی جائیں گی۔ اس میں کوچ بہار، دارجلنگ، جلپائی گوڑی، مالدہ، سلی گوڑی، کلکتہ، درگاپور، ہلدیہ، ہسیمارا، کھڑگپور، برن پور،آسنسول، فرکھا، کھجوری گھاٹ، چترنجن، بالورگھاٹ، علی پور دوار، رائے گنج، اسلام پور، اور دیگر مقامات شامل ہیں۔ ملک کی تمام ریاستوں کو بھیجی گئی ہدایات میںبنیادی طور پر تفصیلی ہدایات فراہم کیا گیا کہ فضائی حملے کی صورت میں کیا اقدامات کیے جائیں۔ پیغام میں کہا گیا کہ بدھ کی مشق میں یہ جانچنا ہو گا کہ آیا فضائی حملے کے دوران وارننگ سائرن سسٹم فعال ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ حملے پر جنگی طیارے کی اطلاع ملنے پر اچانک تمام لائٹس بند کرکے ‘کریش بلیک آؤٹ پیدا کرکے دشمن کی فضائیہ کو الجھانے مشقیں کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔