جنگ بندی سے دستبردار نہیں ہوئےبائیڈن کا بیان گمراہ کن: حماس

   

غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ہماری جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ سے پیچھے ہٹنے سے متعلق امریکی صدر جوزف بائیڈن کا بیان گمراہ کن ہے ۔ تنظیم کے ترجمان نے کہاکہ حالیہ مذاکرات کے بعد جو تجاویز دی گئی ہیں وہ اُن تجاویز سے مختلف ہے جو امریکی صدر نے پیش کئے تھے اور جن پر 2 جولائی کو تمام فریقوں نے اتفاق کیا تھا ۔ حماس نے کہاکہ ہم اسے امریکہ کی جانب سے نتن یاہو کی نئی شرائط کو قبول کرنے اور غزہ میں اُس کے مجرمانہ منصوبوں کیلئے رضامندی کے طورپر دیکھتے ہیں ۔ قبل ازیں حماس نے کہا تھا کہ نئی تجاویز اسرائیلی وزیراعظم کے خیالات سے ہم آہنگ ہیں۔