جنگ بندی غزہ میں دی گئی قربانیوں کا نتیجہ ہے: فلسطینی اسلامک جہاد

   

یروشلم : 9 اکٹوبر ( ایجنسیز ) فلسطینی تنظیم اسلامک جہاد نے کہا کہ جنگ بندی غزہ میں دی گئی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ امن معاہدہ کے پہلے مرحلے پردستخط ہوجانے پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامک جہاد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی، غزہ میں دی گئی قربانیوں کا ثمر ہے۔بنای میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے حصول میں بین الاقوامی کوششیں شامل رہی ہیں۔مزاحمتی گروپ کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ اِن تاریخی لمحات میں اہم ترین کردار ادا کرنے والے عظیم شہدا کو نہیں بھولیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بہادر مجاہدین کے حوصلے، شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آئی ایم ایف کا سری لنکا کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ
واشنگٹن : 9اکٹوبر ( ایجنسیز ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا سری لنکا کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف اور سری لنکا میں معاہدہ کے بعد سری لنکا کو تقریباً 347 ملین ڈالر فنانسنگ تک رسائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ معاشی پالیسیوں پر عملے کی سطح کا معاہدہ طے پا گیا ہے تاکہ ’ایکسٹینڈ فنڈ فیسیلیٹی‘ کے تحت اصلاحاتی پروگرام کے پانچویں جائزے کو مکمل کیا جا سکے۔