جنگ بندی قرارداد کو ویٹو کرنے پر سعودیہ کا افسوس

   

ریاض : سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرار داد کے مسودے کو ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی جمہوریہ الجزائر کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ پرفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پرزوردیا گیا کہ سلامتی کونسل میں پہلے سے زیادہ اصلاحات کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر حقیقی معنوں میں امن وسلامتی کے قیام کی راہ ہموارہو سکے جس کے لیے دہراہ معیار ختم کرنا ہوگا۔