جنگ بندی پر بات چیت جاریہ ماہ کے آخر میں : طالبان

   

کابل۔ طالبان نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات کے دوران جامع جنگ بندی پر بات چیت ہو گی تاہم افغان حکام سے مذاکرات کے آغاز پر ہی تشدد میں کمی نہیں ہو سکتی۔افغانستان میں طویل جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور طالبان کے درمیان فروری میں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہونا ہیں۔۔سہیل شاہین نے اس بات پر زور دیا کہ طالبان افغان تنازع کا حل تلاش کرنے کے لیے بین الافغان مذاکرات میں شامل ہوں گے جب کہ افغان حکومت کو بھی مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے لچک دکھانا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ افغان تنازع یکطرفہ طور پر حل نہیں ہو سکتا۔ اگر افغان حکومت بھی مسئلے کا حل چاہتی ہے تو فریقین کو ایک ساتھ مل کر مسئلے کا حل تلاش کرنا ہو گا۔