جنگ بندی کا مناسب وقت نہیں آیا: امریکہ

   

ٹوکیو: امریکہ نے فلسطین اور غزہ پر بمباری کرکے 10 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور لاکھوں کو بے گھر کرنے والی صہیونی ریاست کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی جنگ بندی کرنے کا وقت مناسب نہیں ہے۔ اگر قبل از وقت سیز فائر ہوا تو اس سے حماس مضبوط ہوگی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جی سیون اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی ویر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کے بعد عبوری حکومت بن سکتی ہے، وہاں اسرائیلی انتظام ہوگا نہ حماس کی حکومت۔واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں غزہ میں سیز فائر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ فوری جنگ بندی کے حامی نہیں۔ اس وقت جنگ بندی سب سے زیادہ فائدہ حماس کو ہوگا۔ امریکا مخصوص مدت اور مقاصد کے حصول تک جنگ بندی کا خواہاں ہے۔