جنگ بندی کیلئے مذاکرات جاری رہیں گے: امریکہ

   

واشنگٹن: امریکہ نے علاقہ میں اپنے جنگی اثاثے اور اضافی فوجی نفری بھیجنے کے حالیہ فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو چکنے کے باوجود پر امیدی کا اظہار کیا ہیکہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات آگے بڑھ سکیں گے۔یہ بات امریکی ترجمان نے پیر کو اس بارے میں سوال پر کہی ہیکہ حماس نے 15 اگست کو متوقع مذاکراتی سیشن کیلئے مطالبہ کیا ہے کہ نئی تجاویز پر نئے سرے سے مذاکرات وہیں سے شروع کیا جائیں جہاں تک 2 جولائی کو آخری نشست میں پہنچ گئے تھے اور کئی نکات پر پیشرفت ہو گئی تھی۔ حماس کے اتوار کو سامنے آنے والے مطالبے میں یہ بات بھی شامل ہیکہ امریکی صدر جوبائیڈن کے پیش کردہ جنگ بندی منصوبے اور سلامتی کونسل کی حالیہ منطور کردہ قرارداد کے تحت آگے بڑھائے جائیں۔