تل ابیب : اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر نے کہا کہ اگر عارضی انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی پر جنگ جاری نہیں رہی تو ان کا حکومت میں کوئی تعلق نہیں رہے گا۔بین گویر نے اسرائیلی 14 ٹیلی ویڑن چینل سے گفتگو کے دوران نے کہا کہ اگر انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ جاری نہیں رہتی ہے تو ان کا حکومت میں کوئی کام نہیں ہوگا۔وزیر بین گویر نے X پلیٹ فارم پر اپنی پچھلی پوسٹ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر تنقید کی تھِی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا پورا مقصد حماس کو تباہ کرنا اور اسیران کو واپس لینا ہے اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والا کوئی عنصر جنگ کے بعد غزہ پر حکومت نہیں کرے گا اور غزہ اسرائیل کے مستقبل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا۔پریس میں بتایا گیا کہ معاہدے کے پہلے مرحلے میں حماس غزہ میں قید 50 سے 80 اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گی اس کے بدلے میں یہ اطلاع دی گئی کہ اسرائیل کم از کم 150 فلسطینیوں کو رہا کرے گا جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہوں گے۔