جنگ جاری رہی تو شام کا ایک صوبہ قبرستان میں تبدیل ہوجائے گا : اقوام متحدہ

,

   

٭ اقوام متحدہ نے کہا کہ اگر جنگی ماحول اسی طرح جاری رہا تو مملکت شام کا ایک صوبہ قبرستان میں تبدیل ہوجائے گا۔ عدلیب پر اپوزیشن کا کنٹرول ہے۔ اگر شامی حکومت اس کو حاصل کرنے کیلئے جارحانہ حملہ کرتی ہے تو صوبہ کے 7 لاکھ افراد کو مشکل حالات کا سامنا ہوگا جو گزشتہ دس ہفتوں کے دوران نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ شام میں جنگ کے آغاز کے بعد مختصر مدت میں بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔