بیجنگ : چین کے صدر شی جن پنگ نے جدید ٹیکنالوجی کی بنیادوں پر تربیت یافتہ اور جنگ جیتنے کی اہل منتخب فوج تخلیق کرنے کی اپیل کی ہے۔شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر شی نے فوج کے لئے جاری کردہ نئے سال کے پہلے تحریری حکم میں قومی سلامتی اور جنگی شرائط کے تبدیل ہوتے منظر نامے کی موئثر تفہیم کی اہمیت پر زور دیا ہے۔شی نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو ٹیکنالوجی ، میدانِ جنگ اور رقیبوں کی صلاحیت پر بغور نگاہ رکھنی چاہیے۔ جنگ جیتنے کی اہل فوج تخلیق کرنے کے لئے تعلیم اور عملی آپریشن کے بہترین امتزاج اور ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافے کی ضرورت ہے۔صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ فوج کے تمام افسران اور فوجیوں کا ایسے جامع تعلیمی مرحلے سے گزرنا ضروری ہے کہ جو اِن کی کمانڈ اور جنگی قابلیت کی صلاحیت کو ہمہ جہتی فروغ دے سکے۔