طرابلس : کئی برسوں سے خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں کورونا وائرس کی وبا کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ شامی باغیوں کے زیر قبضہ آخری محصور علاقے میں ایک 45 سالہ فرنٹ لائن نرس کو کورونا ویکسین لگا دی گئی۔ یہ نرس ادلب شہر کے ابن سینا ہسپتال کے عملے کی رکن ہیں۔ 21 اپریل کو ایسٹرا زینیکا ویکسین کی تقریبا چوّن ہزار خوراکیں ترکی کے ذریعے شمال مغربی شام پہنچائی گئی تھیں۔ ادلب میں محکمہ صحت کے مقامی حکام کے مطابق شام کو یہ ویکسین اقوام متحدہ کے ’کوویکس پروگرام‘ کے تحت مہیا کی گئی ہے۔