غزہ، 2نومبر (یو این آئی) فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی انروا نے جنگ بندی کے بعد غزہ میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کا آغاز کر دیا ہے ۔ ایجنسی کے سربراہ فلپ لازارینی کے مطابق 25 ہزار سے زائد بچے انروا کے قائم کردہ “سیکھنے کے عارضی مراکز” میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ تقریباً 3 لاکھ طلبہ آن لائن کلاسز لے رہے ہیں۔ وسطی غزہ کے الحسینہ اسکول میں ہفتے کے روز بچوں نے دو سال بعد دوبارہ تعلیم شروع کی، جہاں فرش پر بیٹھی ننھی طالبات نے جوش و خروش سے اسباق دہرائے اور نعرہ لگایا’فلسطین زندہ باد!‘انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے منگل کو ایکس پر کہاکہ اسکول کے 25,000 سے زیادہ بچے پہلے ہی ایجنسی کی قائم کردہ “سیکھنے کی عارضی جگہوں” میں شامل ہو چکے ہیں۔ گیارہ سالہ طالبہ وردہ رضوان نے کہا کہ وہ اپنے سیکھنے کے معمولات پر واپس آنے کی منتظر تھیں۔
