جنگ زدہ یمن میں انسانوں کے علاوہ چڑیاگھر کے جانور بھی پریشان

   

صنعاء ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں جاری جنگ نے نہ صرف انسانوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے بلکہ چڑیا گھر کے جانور جن میں شیر، چیتے اور بندروں کو خاص طور پر غذا کے حصول کیلئے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ 2014ء میں صنعاء پر حوثی باغی قابض ہوگئے تھے۔ حالیہ دنوں میں یہاں کے اہم چڑیا گھر کے باہر ایک شخص کو درجنوں مردہ گدھوں کو ایک ٹرک سے اتارتے ہوئے دیکھا گیا۔ پوچھے جانے پر پتہ چلا کہ مرے ہوئے گدھے دراصل شیر اور چیتوں کی غذا ہیں۔ یہ سلسلہ کوئی ایک دن کا نہیں بلکہ روزانہ ایسا ہوتا ہے تاکہ یہاں موجود 31 شیر چیتوں کی غذائی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ دریں اثناء لائن کیپرامین الماجدی نے بتایا کہ 2017ء میں کچھ جانور بشمول چار شیر فاقہ کشی سے ہلاک ہوگئے تھے۔