غزہ : غزہ میں اسرائیلی جنگ طول پکڑتی گئی اور اسرائیلی معیشت تاریخ میں پہلی بار تیزی سے سکڑتی گئی۔ اسرائیل کی معیشت کی یہ گراوٹ کسی اور وجہ سے نہیں صرف اسرائیلی جنگ کی وجہ سے ہے جو اس نے سات اکتوبر سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف شروع کر رکھی ہے۔ماضی میں اس قدر طویل جنگ اسرائیل کو کبھی عرب ملکوں کے خلاف بھی نہیں لڑنا پڑی تھی جتنی لمبی جنگ حماس کو تباہ کرنے کے نام پر فلسطینیوں کے غزہ سے صفائے کیلئے جاری ہے۔