جنگ سے نفسیاتی طور پر متاثر متعدد اسرائیلی فوجی برطرف

   

تل ابیب: غزہ میں اسرائیلی دراندازی کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً1ہزار 6 سو اسرائیلی فوجیوں میں نفسیاتی جھٹکے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں،جس پر250 فوجیوں کو ملازمت سے برطرف کیا جاچکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی میں زمینی مداخلت کے آغاز سے ہی اسرائیلی فوجیوں کی ذہنی صحت بری طرح متاثر ہوئی ہے،رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 76 فیصد فوجیوں نے میدان میں ابتدائی نفسیاتی علاج کرایا لیکن اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ تقریباً 1,000 اسرائیلی فوجیوں میں بہتری نہیں آئی اور انہیں مزید بحالی کی ضرورت ہے۔ ویب سائٹ نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوج کی قیادت میں یہ خدشہ ہے کہ فوجیوں کی تعداد گہری نفسیاتی مسائل، خاص طور پر پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکار ہو جائے گی۔