تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملہ کرتے ہوئے فلسطینی دہشت گرد تنظیم حماس نے تاریخی غلطی کی ہے۔ انہوں نے حالت جنگ کے دوران ملک کے عوام سے منگل کے دن خطاب کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جنگ ہم نے شروع نہیں کی ہے لیکن جنگ کا خاتمہ ہم کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کی خواہش نہیں کی لیکن ملک کے تحفظ کی صورتحال میں جنگ ضروری ہے۔لیکن اسے ختم اسرائیل کرے گا، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیل پر حملہ حماس کی تاریخی غلطی ہے نتن یاہو نے کہا کہ حماس بھی ایک دہشت گرد تنظیم ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک ساتھ متحد ہو کر انہیں شکست دیں۔امریکہ کی تائید پر انہوں نے صدر امریکہ جوبائیڈن سے اظہار تشکر کیا ہے۔نتن یاہو نے حماس کو سبق سکھانے کا انتباہ دیا ہے۔