“جنگ کی تیاری کر رہا ہے چین، ہماری حکومت نہیں مان رہی”: توانگ سیکٹر میں تصادم پر راہل گاندھی

   

نئی دہلی:کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو حکومت پر الزام لگایا کہ وہ چین سے لاحق خطرے کو کم سمجھ رہی ہے۔ راہل نے کہا، ‘چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی انتظامیہ اسے قبول نہیں کر رہی ہے۔’ راہل گاندھی نے یہ باتیں اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں حالیہ پیش رفت (بھارت چین توانگ جھڑپ) کے بعد کہی جہاں دونوں ممالک کے فوجی آمنے سامنے آگئے۔’بھارت جوڑو یاترا’ پر نکلے راہل گاندھی نے کہا، “چین جنگ کی تیاری کر رہا ہے، دخل اندازی کے لیے نہیں۔ ان کے ہتھیاروں کا نمونہ دیکھیں، وہ جنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔ ہماری حکومت اسے قبول نہیں کر رہی ہے۔