واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہیکہ ایرانی حملے کی صورت میں امریکہ، اسرائیل کے دفاع کا پابند رہے گا۔اسرائیلی ٹی وی چینل 12 سے گفتگو کرتے ہوئے کربی نے مزید کہا کہ حملے کے امکان کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس ایران کے موقف کو سنجیدگی سے لے رہا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ابھی تک اچھی پوزیشن میں ہیں اور اگر انھوں نے ارادہ کر لیا تو وہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں، اسی وجہ سے ہم نے خطے میں اپنی افواج میں اضافہ کر دیا ہے۔