جنگ کے بجائے پوٹن سے بات کرنا بہتر: یوکرینی صدر

,

   

کیف ؍ لندن : ایک طرف یوکرین میں روس کا فوجی آپریشن آج نویں روز بھی جاری ہے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ کیف اور ماسکو کے درمیان جنگ روکنے کا واحد راستہ ہے۔زیلنسکی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مجھے پوٹن سے بات کرنی ہے کیونکہ یہ جنگ کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔ میں پوٹن کے ساتھ کھلے طریقے سے اورتمام مسائل پر بات کرنے کے لیے تیارہیں۔انہوں نے دنیا کے ممالک سے یوکرین کی حمایت کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ اپنے وطن کا دفاع ہمارا فرض ہے۔یوکرینی صدر نے مزید شہریوں کی ہلاکت سے بچنے کے لیے نو فلائی زون کا مطالبہ بھی کیا۔