جنگ کے خاتمہ کی کوشش جاری رہے گی : بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے اشارہ دیا ہے کہ وہ “غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔”جو بائیڈن، جنہوں نے صدارتی دوڑ سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے اپنی جگہ نائب کملا ہیرس کو نامزد کیا، نے ڈیلاویئر میں ہیریس کی طرف سے منعقدہ انتخابی جلسے میں بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی۔ہیرس کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، بائیڈن نے مشرق وسطیٰ اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی جائزہ لیا۔بائیڈن نے کہا کہ میں غزہ میں جنگ ختم کرتے ہوئے مشرق وسطی میں امن کے قیام اور تمام اسیران کی وطن واپسی کو یقینی بنا سکنے معاملات پر اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ مل کر کام کرتا رہوں گا۔دوسری جانب کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث الگ تھلگ رہ کر ڈیلوئیر میں اپنے امور جاری رکھنے والے بائیڈن کی واشنگٹن میں موجود اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال تاحال جاری ہونے کی خبریں اسرائیلی اور امریکی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن کووِڈ کی علامات سے “تقریباً مکمل طور پر” صحت یاب ہو چکے ہیں اور اچھی حالت میں ہیں۔