جنھوں نے گناہ گیا اب وہ کورونا جنگجو بن گئے :نقوی

   

نئی دہلی ۔28 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) تبلیغی جماعت کے ارکان رضاکارانہ طورپر اپنا پلازما کووڈ۔19 مریضوں کے علاج کے لئے عطیہ کررہے ہیں ۔ ان اطلاعات کے تناظر میں مرکزی وزیر اقلیتی اُمور مختار نقوی نے کہا کہ وہ جنھوں نے وائرس کو اپنے مجرمانہ طرزعمل کے ذریعہ پھیلانے کا گناہ کیا ، اب وہ کورونا سے لڑنے والے جنگجو ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ نقوی نے کہاکہ یہ سوچا سمجھا منصوبہ ہے اور تبلیغی سازش کہ ہر ہندوستانی مسلمانوں کو تبلیغی قرار دیا جائے ۔ نقوی کے ریمارکس 10 ارکانِ جماعت کے عمل کے پس منظر میں ہیں جنھوں نے دہلی کے اجتماع میں شرکت کی تھی اور بعد میں کووڈ۔19 کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ۔ اب وہ قومی دارالحکومت میں شدید علیل کورونا وائرس مریضوں کے علاج کیلئے آگے آکر اپنا پلازما عطیہ دیتے ہوئے اپنا گناہ دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اُنھیں اپنے جرم کیلئے پشیمان ہونا چاہئے لیکن وہ دیگر کورونا جنگجوؤں کے ساتھ ملکر اُن کی توہین کررہے ہیں۔