جنید صدیق سہ رخی سیریز کیلئے امارات کی ٹیم میں شامل

   

دبئی، 27 اگست (آئی اے این ایس) : فاسٹ بولر جْنید صدیق کو افغانستان اور پاکستان کے خلاف مجوزہ سہ رخی ٹی 20 سیریز کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔یہ سیریز تینوں ٹیموں کے لیے ایک تیاری کا موقع ہے کیونکہ مردوں کا ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک امارات میں منعقد ہوگا۔ 32 سالہ صدیق اب تک یو اے ای کی جانب سے 59 ونڈے میچ اور 71 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے بالترتیب 76 اور 96 وکٹیں حاصل کی ہیں۔صدیق، جنہوں نے آخری بار دسمبر 2024 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا تھا، کے علاوہ ناتجربہ کار آل راؤنڈر ہرشت کوشک، لیگ اسپن آل راؤنڈر محمد فاروق او ر بائیں ہاتھ کے محمد جواد اللہ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔امارات پہلا میچ 30 اگست کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔اس کے بعد وہیکم ستمبر کو افغانستان، 4 ستمبر کو دوبارہ پاکستان اور 5 ستمبر کو افغانستان کے خلاف میدان میں اْترے گا۔یو اے ای، جسے سابقہندوستانی اوپنر لال چند راجپوت کوچ کر رہے ہیں، ایشیا کپ میں گروپ اے میںہندوستان، عمان اور پاکستان کے ساتھ شامل ہے۔
معلنہ ٹیم: محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرفو، آریانش شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھروو پرشار، ایتھن ڈی سوزا، حیدر علی، ہرشت کوشک، جْنید صدیق، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، روہید خان اور صغیر خان۔