یروشلم : مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلح فلسطینیوں کے گڑھ جینین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے ایک چھاپے میں تین فلسطینی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی خبروں کے مطابق تینوں فلسطینیوں کی ہلاکت دوران سفر اْس وقت ہوئی جب اسرائیلی فورسز نے ان کی گاڑی پر فائر کھول دیے۔ دریں اثناء اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنین کے دو مقامات میں اسلحے کی تلاش کے لیے آپریشن کر رہی تھی۔ جب اسرائیلی فوجی پہلے مقام پر پہنچے تو ان پر فائرنگ ہونے لگی۔
فوج نے جوابی کارروائی کی۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ دوسرے مقام کی طرف جاتے ہوئے اْسے سڑک کنارے ایک مشکوک گاڑی نظر آئی۔