جنیوا، پیرس میں 4 امریکی سفارتکار مشتبہ اعصابی بیماری میں مبتلا

   

پیرس : جنیوا اور پیرس میں کام کرنے والے 4امریکی سفارتکار مشتبہ اعصابی بیماری، ہوانا سنڈروم میں مبتلا ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق جنیوا میں 3امریکی سفارتکار اور پیرس میں موجود ایک امریکی سفارتکار مشتبہ اعصابی بیماری، ہوانا سنڈروم میں مبتلا ہوئے ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہیکہ امریکی حکومت ہوانا سنڈروم کی حقیقت کا پتہ چلانے کیلئے کام کررہی ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ کسی مخالف نے مائیکرو ویوز سے سفارتکاروں کو نشانہ بنایا ہو۔ ہوانا سنڈروم سے امریکی سفارتکار، جاسوس، حکام اور اہلخانہ متاثر ہوئے تھے۔