جنیوا : تحریک کشمیر سوئٹزرلینڈنے ہندوستان کی طرف سے زیرتسلط جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکے خلاف جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہیڈکوارٹرز کے باہر ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔مظاہرے میں انسانی حقوق کی ہندوستانی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کیلئے کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن ، سماجی ، سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے حتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی تصاویر موجود تھیں۔