جنیوا میں قبرص سے متعلق مذاکرات غیرفیصلہ کن

   

جنیوا : مشرقی بحیرہ روم کے منقسم جزیرہ قبرص سے متعلق جنیوا میں ہونے والی کانفرنس بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ گزشتہ روز کانفرنس کے اختتام پر ترکی نواز شمالی قبرص کے صدر ارسین تاتار نے تْرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جزیرے کے دونوں حصوں کی مساوی حیثیت کو تسلیم نہ کرنے والی شروط کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کوئی معنی نہیں رکھتے۔