جنیوا، 3اکتوبر (یواین آئی) سوئزرلینڈ کی پولیس نے بتایا ہیکہ جنیوا میں مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں پانچ سکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے غزہ جانے والے “گلوبل صمود فلوٹیلا” کی حمایت میں احتجاج کو قابو میں لانے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ اس بیڑے کو اسرائیل نے راستے میں روک لیا تھا۔ اس احتجاج میں تقریباً تین ہزار افراد نے شرکت کی اور ٹریفک متاثر ہوئی۔
معطل ہو گئی۔ جمعرات کے روز ہونے والا مظاہرہ اُس وقت پُر تشدد صورت اختیار کر گیا جب مظاہرین ایک پل کے قریب پہنچے ۔ سوئٹزرلینڈ میں اس نوعیت کی جھڑپیں شاذ و نادر ہی ہوتی ہیں، تاہم غزہ کے حق میں ہونے والے احتجاجوں میں حالیہ ہفتوں میں تیزی آئی ہے ۔اسرائیل کی جانب سے صمود فلوٹیلا کو روکنے کے اقدام نے جنیوا، زیورخ اور برن کے علاوہ اٹلی اور کولمبیا میں بھی مظاہروں کو جنم دیا۔