جن اوشدھی مراکز میں بھی اب تمباکو کی عادت چھڑانے کی دوا

   

نئی دہلی، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں اب جن اوشدھی مراکز سے سستی قیمت پر تمباکو کی عادت چھڑانے کی دوا، دوران حمل کی جانچ کِٹ، فوری طاقت کے لیے گلوکوز اور پروٹین کی کمی دور کرنے کی دوائیں حاصل کی جاسکیں گی۔ کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر من سُکھ لال منڈاوِیا کی موجوگی میں بیور آف فارما پی ایس یو آف انڈیا (بی پی پی آئی) کی جانب سے بدھ کو یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں ان دواؤں کو لانچ کیا گیا۔ منڈاوِیا نے کہا کہ تمباکو کی عادت چھڑانے کی یہ دوا پرائیویٹ کمپنیوں کے مقابلے میں کافی سستی ہے ۔ دوران حمل جانچ کِٹ کی قیمت 20 روپیے رکھی گئی ہے جبکہ گلوکوز کی قیمیت بازارمیں موجودہ گلوکوز کے مقابلے میں نصف ہے ۔ جن اوشدھی کے گلوکوز کو نارنجی کے ذائقے میں لایا گیا ہے ۔