جن اوشدھی کیندر سے 9 برس میں 26000 کروڑ بچائے گئے :امیت شاہ

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر ادخلہ امیت شاہ اور کیمیکل و کھاد اور صحت و خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج پی اے سی ایس بطور پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندرکے قومی میگا کانکلیو سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کوآپریٹیو کی وزارت کے وزیر مملکت بی ایل ورما بھی موجود تھے ۔ کانفرنس کا انعقادسہکار سے سمردھی نعرے کے ساتھ کیا گیا تھا تاکہ وزارت تعاون کے اہم اقدامات اور اب تک کی پیشرفت کو اجاگر کیا جا سکے ۔ وزارت سے اپنائے گئے نئے ماڈل بائی لاز کے مطابق پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز کے دائرہ کار کو نچلی سطح پر زرعی قرضوں سے نمٹنے ان کے اصل کام سے زیادہ وسیع کر دیا گیا ہے ۔ پی اے سی ایس کو دوسرے امکانات تک رسائی پانے کا اختیار دیا گیا ہے جیسے جن اوشدھی کیندروں کو کھولنا۔ امیت شاہ نے کہا کہ پی اے سی ایس کو جن اوشدھی کیندر کھولنے کی اجازت کے فیصلے کے فوائد نہ صرف کوآپریٹو سوسائٹیوں تک پہنچیں گے بلکہ اس کے فوائد نچلے طبقے تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 برسوں میں جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے غریبوں کے تقریباً 26,000 کروڑ روپے بچائے گئے ہیں۔ صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بناتے ہوئے ان کیندروں پر جنرک ادویات مارکیٹ کی قیمتوں کے 50-90 فیصد قیمت پر دستیاب ہیں۔ امیت شاہ نے مرکزی حکومت کے دیگر اہم اقدامات جیسے آیوشمان بھارت پہل، مشن اندر دھنش، جل جیون مشن، ڈیجیٹل ہیلتھ، ملیریا کے خاتمے کے مشن، ٹی بی مکت بھارت پہل وغیرہ پر بھی روشنی ڈالی۔