جن دھن کھاتوں سے رقم نکالنے خواتین کی بھیڑ

   

مرینا،8اپریل(سیاست ڈاٹ کام)مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا میں مرکزی حکومت کے ذریعہ جن دھن کھاتوں میں بھیجے گئے پانچ سو روپے نکالنے کے لئے آج صبح سے بینک اور سروس سینٹروں کے سامنے خواتین کی لمبی لائن لگنسے سے کورونا انفیکشن کی وجہ سے سماجی دوری کی کھلے عام خلاف وریز ہورہی ہے ۔کورونا کی وبا کی وجہ سے مرکزی حکومت نے جن دھن یوجنا کے تحت خواتین کے زیرو بیلنس والے کھاتوں میں ابھی حال ہی میں پانچ پانچ سو روپے جمع کرائے ہیں۔اطلاع ملتے ہی علی الصبح پچھلے دو دنوں سے اپنے اپنے کھاتوں سے پانچ سو روپے نکالنے کے لئے بینک سروس سینٹروں کے سامنے خواتین کی بھیڑ لگی ہوئی ہے ۔اس کی وجہ سے سماجی دوری کی کھلے عام خلاف ورزی ہورہی ہے ۔ذرائع کے مطابق کچھ بینکوں کے سامنے خواتین کو سماجی دوری پر عمل کرانے کے لئے پولیس کو طاقت کا استعمال بھی کرنا پڑرہا ہے ۔

نو لکھا کی عرضی پر فیصلہ محفوظ
نئی دہلی، 8اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے بھیما کورے گاوں تشدد معاملہ میں سماجی کارکن گوتم نولکھا اور آنند تلتمبڈے کو خودسپردگی کرنے کے لئے فاضل مہلت دیئے جانے سے متعلق عرضی پر بدھ کو فیصلہ محفوظ کرلیا۔دونوں عرضی گزاروں کے وکیل نے جج اشوک بھوشن اور جج ایس رویندر بھٹ کی بنچ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی سماعت کے دوران کہاکہ ان کے دونوں موکل 65برس سے زیادہ عمر کے ہیں ۔