جن دھن یوجنا کے 10سال

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جن دھن یوجنا کے 10 سال مکمل ہونے پر استفادہ کنندگان اور اس اسکیم کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والوں کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے تمام مستفید افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس یوجنا کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ مودی نے کہاکہ جن دھن یوجنا کروڑوں شہریوں خاص طور پر غریب بھائی بہنوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور انہیں وقار کے ساتھ زندگی جینے کا موقع فراہم کرنے میں اہمیت کی حامل رہی ہے ۔