جن سوراج پارٹی کی 51 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

   

پٹنہ، 9 اکتوبر (یو این آئی) جن سوراج پارٹی نے آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کیلئے51 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے ، جس میں جن نائک کرپوری ٹھاکر کی پوتی جاگرتی ٹھاکر کا نام بھی شامل ہے ۔ جنسوراج پارٹی کے قومی صدر اور سابق ایم پی ادے سنگھ نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 51ایک اچھا نمبر ہے اور پارٹی نے پہلی فہرست جاری کرتے وقت اس کو مدنظر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن سوراج پارٹی کے امیدواروں کا انتخاب ایک کمیٹی نے بہت غور و خوض کے بعد کیا، جس میں تمام ذاتوں اور طبقات کی نمائندگی کو یقینی بنایا گیا۔ 51 امیدواروں میں سات مخصوص اور 44 جنرل زمرہ کی نشستیں شامل ہیں۔