حیدرآباد۔/16 اگسٹ، ( سیاست نیوز) جن سینا کے صدر پون کلیان نے سنسنی خیز انکشاف کیاکہ ایک بڑی پارٹی ان پر دباؤ بنارہی ہے کہ جنا سینا کو ضم کردیا جائے۔ تاہم وہ جن سینا کو کسی بھی پارٹی میں ضم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور انسانی اقدار کے تحفظ کیلئے جنا سینا کا قیام عمل میں آیا ہے لہذا ان کی پارٹی کسی اور میں ضم نہیں ہوگی۔ وجئے واڑہ لوک سبھا حلقہ کے قائدین کے ساتھ پون کلیان نے اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سچائی کیلئے کام کررہے ہیں اور کوئی بھی انہیں اس سلسلہ میں تجاویز پیش کرسکتا ہے۔ وہ سڑکوں پر یا سوشیل میڈیا کے ذریعہ کام کرنے والے کانگریس قائدین کی طرح نہیں ہیں۔ میری طاقت کا مجھے اندازہ ہے اور میری کمزوریوں سے بھی میں واقف ہوں۔ انہوں نے جنا سینا قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ سیلاب سے متاثرین کے امدادی کاموں میں سرگرم ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ تصویر لینے میں کوئی دشواری نہیں ہے لیکن آپ تمام ایک ساتھ اسٹیج پر آجائیں تو دشواری ہوگی۔
