بیجنگ۔ چین کے صدرشی جن پھنگ نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے پرچم کو سربلند رکھنے اور ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں بالکل نیا باب تحریر کرنے کے لیے کوشش پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں ہونے والے صوبائی اور وزارتی سطح کے عہدیداروں کے مطالعاتی اجلاس میں کیا۔ صدرشی نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی پاسداری اور مارکسزم کو چینی سیاق و سباق اور ہر لحاظ سے جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر میں وقت کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں تازہ ترین کامیابی سے رہنمائی لینے کی ضرورت پر زور دیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے راستہ، نظریہ، نظام اور ثقافت پر اعتماد کو مضبوط بنانے اور قومی تجدید کے تاریخی عمل کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا۔چینی صدر نے ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے ایک بالکل نیا باب تحریر کرنے کے لیے پانچ جہتی مربوط منصوبے اور چار جہتی جامع حکمت عملی کے مربوط نفاذ پر بھی روشنی ڈالی۔