سیول،14جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ چین کے صدر اور برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ ژی جن پنگ اس سال دارالحکومت سیول کا دورہ کریں گے ۔دسمبر میں چین کے چینگدو شہر میں سہ طرفہ کانفرنس کے دوران مسٹر مون نے امید ظاہر کی تھی کہ چینی لیڈر 2020 میں سیول کا دورہ کریں گے ۔مسٹر مون نے نئے سال کے موقع پر بلائی گئی پریس کانفرنس میں کہا،‘‘اس سال ہم مسٹر جن پنگ کے سیول دورے کی امید کرتے ہیں۔ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ چین کے وزیراعظم لی کیکیانگ جاپان کے ساتھ ایک سہ طرفہ اعلی سطحی چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے بعد جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے ۔میرا خیال ہے کہ دونوں چینی لیڈروں کے دورے سے چین اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات میں اورمضبوطی کا امکان پیداہوگا۔’’حالیہ برسوں میں،جنوبی کوریا اور چین نے کئی مسئلوں ،خصوصاً جزیرے کی نیوکلیائی ترک اسلحہ کے عمل میں اپنا تعاون بڑھا دیا ہے ۔