جن پنگ کو شہباز شریف کی مبارکباد

   

اسلام آباد : چین کی پارلیمان نے ژی جن پنگ کو تیسری مرتبہ صدر منتخب کر لیا ہے۔میڈیا کے مطابق جمعہ کو ژی جن پنگ تیسری مرتبہ پانچ سال کیلئے چین کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے چین کے بانی ماؤ زے تنگ کے بعد ملک کے سب سے طاقتور رہنما کے طور پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔پارلیمان میں نیشنل پیپلز کانگریس کے تین ہزار کے قریب اراکین نے دی گریٹ ہال میں 69 برس کے ژی جن پنگ کو متفقہ طور پر ووٹ دیا تاکہ وہ صدر بن سکیں اور وہاں کوئی دوسرا امیدوار بھی موجود نہیں تھا۔ووٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی اور الیکٹرانک گنتی تقریباً 15 منٹ میں مکمل ہوئی۔ ژی جن پنگ ملک کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی تیسری مدت کیلئے منتخب ہوئے۔پارلیمان نے ڑاؤ لیجی کو چیئرمین اور ہان ڑنگ کو نیا نائب صدر چن لیا ہے۔ یہ دونوں افراد صدر ژی جن پنگ کی سابق ٹیم سے ہیں۔گذشتہ سال اکتوبر میں ژی جن پنگ مسلسل تیسری بار حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ ژی جن پنگ 2013 میں سابق چینی صدر ہوجن تاؤ کے بعد پہلی مرتبہ عہدہ صدارت پر فائز ہوئے تھے۔